گجرانوالہ/ مانیٹرنگ ڈیسک: پنجاب کے شہر گوجرانولہ کے ایک نوجوان نے بل کی عدم ادائیگی کے بعد والد کے گرفتار ہونے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ واقعہ ونیہ والا کا ہے جہاں انور نامی ایک شخص کا بل 38 ہزار روپے آیا۔ جس کے بعد اس کے گھر کا بجلی میٹر کٹ گیا۔ انور نے پڑوسیوں سے بجلی لے کر استعمال کرنا شروع کر دی۔ واپڈا کی درخواست پر انور کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ۔ اس کے بعد اس کا بیٹا تین دن تک گیپکو آفس کے چکر کاٹتا رہا ۔لیکن۔اس کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔۔جس پر دل برداشتہ ہو کر فراز نے تیزاب پی لیا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔ اندوہناک واقعہ پر علاقے بھر کی فضاء سوگوار ہو گئی ۔