خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کی گاڑی وانا سے توئے خلہ کی جانب جا رہی تھی، کہ اچانک نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ زخمی ڈی ایس پی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائرنگ کے بعد ایک پولیس اہلکار کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اضافی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔