پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جمعہ کے روز جیکب آباد میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو کے قریب ایک مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اتر گئی تھی، جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ اسی وجہ سے جعفر ایکسپریس چودہ گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی ہدایت پر ٹرین کو جیکب آباد میں عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس کو ہفتہ کی صبح کوئٹہ کی جانب روانہ کیا جائے گا، جبکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین آج صبح اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو چکی ہے۔