سرگودھا میں 13 سالہ لڑکی کئی ماہ تک اغواء کاروں کے گینگ ریپ کا شکار ہوتی رہی

 سرگودھا/ مانیٹرنگ ڈیسک: وسطی پنجاب کے شہر سرگودھا میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ کئی ماہ تک گینگ ریپ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔  ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں چک جنوبی 132 کی رہائشی 13 سالہ لڑکی نے پولیس کو دی گئی تفصیلات میں بتایا کہ 



چار افراد نے اسے اغواء کرکے تین ماہ تک زبردستی اپنے پاس رکھ اور اس عرصہ میں وہ باری باری اسے متعدد بار اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ جس کے بعد موقع پاکر وہ ان کے چنگل سے بھاگ آئی ۔ جب وہ اپنے والدین سے ملی تو اس کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور اس کی حالت غیر ہو چکی تھی۔۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔