شاہ رخ خان کا بچپن کی مشکلات کا ذکر، کامیابی کی جدوجہد کی کہانی بیان

ممبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انوپم کھیر کے شو میں اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بچپن کی مشکلات اور کامیابی کے سفر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر کے حالات ایسے تھے کہ دال میں زیادہ پانی ملایا جاتا تھا تاکہ چار افراد کے لیے کھانے کی مقدار بڑھ سکے۔



شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ اس وقت کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک دن اس مقام تک پہنچ جائیں گے۔ ہنستے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایک ایسا شخص، جس کی شکل و ذہانت عام ہو، اتنی بلندی تک پہنچ سکتا ہے، تو کچھ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ بچپن سب سے خوبصورت دور ہوتا ہے، جب چھوٹے تھے تو بڑے ہونے کی خواہش تھی اور آج دل چاہتا ہے کہ وہ دن واپس آ جائیں۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے والدین کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ بچپن میں ہی دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔