ملک میں 15 اپریل تک پیٹرول کی قیمت میں کمی

 وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



تاہم، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔