اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک :وفاقی کابینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دیایکسپریس نیوز کے مطابق، اس منظوری کے بعد وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
دو ماہ قبل فنانس کمیٹی نے ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہیں اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کے لیے ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ یہ منظوری اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر دی گئی تھی۔