شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کیوں ہوئی، کرکٹر کی ہمشیرہ نے پردہ اٹھا دیا

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: سابق قومی کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی علیحدگی کے حوالے سے گزشتہ چند برسوں میں کئی قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں، تاہم اب یہ معاملہ شعیب ملک کی بہن کے حیران کن انکشاف کے بعد ایک نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔



ثانیہ مرزا اور ان کے اہل خانہ نے شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد خاموشی اختیار کر رکھی ہے، لیکن شعیب کی بہن کے حالیہ بیان نے معاملے کو مزید الجھا دیا ہے۔ ان کے مطابق، ثانیہ مرزا مبینہ طور پر شعیب کے مبینہ تعلقات سے تنگ آچکی تھیں اور اسی بنا پر انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب، شعیب ملک اپنی تیسری شادی کے بعد اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ نئی زندگی گزار رہے ہیں، مگر اس شادی میں ان کے خاندان کی غیر موجودگی نے کئی سوالات کو جنم دیا۔ اب شعیب کی بہن نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ خاندان نے دانستہ طور پر شادی میں شرکت نہیں کی۔

یہ انٹرویو بھارتی میڈیا پر بھی زیر بحث ہے، جہاں مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شعیب کی بہن کے اس بیان نے ثانیہ اور شعیب کی علیحدگی کی وجوہات کے بارے میں مزید قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔