ایک اور کھلاڑی کا 18 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ اختتام پذیر ہو گیا

ڈھاکہ / مانیٹرنگ ڈیسک: بنگلا دیشی کرکٹر محمود اللہ ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔حالیہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلا دیشی اسکواڈ کا حصہ رہنے والے محمود اللہ نے ٹیم کے گروپ اسٹیج سے باہر ہونے کے بعد بدھ کے روز سوشل میڈیا پر اپنے کرکٹ کیریئر کے اختتام کا اعلان کیا۔ریٹائرمنٹ کے پیغام میں انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، مداحوں اور اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے کرکٹ سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ محمود اللہ نے لکھا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں اور بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔




یاد رہے کہ محمود اللہ نے 2007 میں ڈیبیو کیا تھا اور اپنے کیریئر میں 50 ٹیسٹ، 239 ون ڈے اور 141 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلا دیش کی نمائندگی کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 11 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے، جن میں 9 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں شامل ہیں، جبکہ بولنگ میں بھی مہارت دکھاتے ہوئے 166 وکٹیں حاصل کیں۔