لاہور: بھارتی کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے 2.24 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 62 کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم حاصل کر لی۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر رنر اپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر دیے گئے، جبکہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دونوں ٹیموں کو 560,000 ڈالر ملے۔ گروپ مرحلے میں ہر جیتنے والی ٹیم کو 34,000 ڈالر کا انعام دیا گیا۔
بھارت نے ایونٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست رہتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔ فائنل میں بھارتی بلے بازوں اور باؤلرز نے بہترین کھیل پیش کیا، جس کے باعث ٹیم نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔