ینگون/ مانیٹرنگ ڈیسک: ماہرین کے مطابق میانمار اور تھائی لینڈ میں حالیہ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اسے 334 ایٹم بموں کے دھماکے کے برابر قرار دیا جا سکتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کے دوران ماہرین ارضیات نے بتایا کہ اس زلزلے کے آفٹر شاکس کئی مہینوں تک محسوس کیے جانے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں میانمار اور تھائی لینڈ میں جانی نقصان مسلسل بڑھ رہا ہے، اور اب تک 1700 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔