آکلینڈ/ مانیٹرنگ ڈیسک: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں آٹھ وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز چار ایک سے اپنے نام کر لی ۔۔آخری میچ پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 128 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان سلمان علی آغا نصف سنچری بنا کر نمایاں رہے ۔ نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف صرف دس اوورز میں دو وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ دونوں وکٹیں سیریز کا پہلا میچ کھیلنے والے سفیان مقیم نے لیں۔۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر ٹم سیفرٹ نے صرف 38 گیندوں پر دس چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 97 ناقابل شکست رنز سکور کیے۔