لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: کرکٹ کی دنیا میں ایک کم عمر پاکستانی بچی کی بیٹنگ کا انداز وائرل ہوگیا، جس میں وہ غیر معمولی مہارت کے ساتھ شاٹس کھیلتی نظر آ رہی ہے۔ اس ویڈیو نے کرکٹ کے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔
آئی سی سی کے معروف امپائر رچرڈ کیٹل برو نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچی کا پل شاٹ بھارتی کپتان روہت شرما سے ملتا جلتا ہے۔ اس کے بعد کرکٹ کے مداحوں نے دونوں کے شاٹس کا موازنہ کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔