کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: سگی بیٹی سے بارہا ریپ کرکے اسے حاملہ کرنے والے سفاک ملزم کو مقامی عدالت نے 25 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے شاہد نامی ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم اپنی سگی بیٹی سے بار بار ریپ کرتا رہا جس کی شکایت متاثرہ لڑکی نے اپنی والدہ سے بھی کی تاہم حاملہ ہونے کے بعد لڑکی نے بیٹی کو جنم دے دیا۔ 25 سالہ خاتون کی فیس بک پر وارث نامی شخص سے دوستی ہوئی ۔
اس نے وارث کو اپنے ساتھ ہوئے ظلم کی داستان سنائی جس نے لڑکی سے شادی کرکے اس کے باپ کے خلاف پولیس سٹیشن نیو ٹاؤن میں قانونی کارروائی کی درخواست کی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کا ڈی این اے ںچی کے ساتھ میچ کیا تو ڈی این اے میچ کر گیا جس کے بعد ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 25 سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔۔