کچھی / مانیٹرنگ ڈیسک: بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں نامعلوم حملہ آوروں نے زیر تعمیر ڈیم پر دھاوا بول دیا، جہاں وہ موجود مشینری کو آگ لگانے کے بعد سات مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے۔
لیویز حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ڈیم کے تعمیراتی مقام پر شدید نقصان پہنچایا اور جاتے ہوئے وہاں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی زبردستی ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔