چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 ممالک سے 67 پاکستانی بے دخل، 14 افراد حراست میں لے لیے گئے چین

 ، ملائیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔



امیگریشن ذرائع کے مطابق، سعودی عرب سے 36 پاکستانیوں کو مختلف الزامات کے تحت ملک بدر کیا گیا، جن میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی قیام، کفیل کے بغیر کام کرنے اور جعلی دستاویزات جیسے الزامات شامل ہیں۔ ان میں سے ایک شخص کو بلیک لسٹ بھی قرار دیا گیا۔

قبرص میں امیگریشن حکام نے تین افراد کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کیا، جن میں ایک پاکستانی بھی شامل تھا۔ اسی طرح، ترکیہ نے ایک پاکستانی کا رہائشی پرمٹ منسوخ کر کے واپس بھیجا، جبکہ ملائیشیا اور چین نے ایک، ایک پاکستانی کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر ملک سے نکال دیا۔ عراق سے 12 پاکستانیوں کو غیر قانونی داخلے کے باعث ڈی پورٹ کیا گیا۔

دوسری جانب، متحدہ عرب امارات میں منشیات فروشی، قتل، ریپ، چوری، فراڈ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 10 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ اسی طرح، کمبوڈیا میں ایک پاکستانی کو جعلی کمپنی کے ساتھ کام کرنے پر ملک بدر کیا گیا۔