گزشتہ شب نماز تراویح کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی جانیں چلی گئیں

  نارووال/ مانیٹرنگ ڈیسک: ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جب نماز تراویح کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ کینیڈا میں مقیم مقتول کے بھائی زمان نے حملہ آوروں کے ذریعے فائرنگ کروائی، جبکہ فائرنگ کرنے والا شوٹر وزیرستان کا رہائشی ہے۔



ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کے مطابق مقتول عمران اور اس کے بھائی زمان کے درمیان ویگن اڈے کی ملکیت پر تنازع تھا۔ مقتول عمران کے خلاف 8 جبکہ زمان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویگن اڈہ پہلے ہی سیل کیا جاچکا ہے اور فریقین کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی تھی۔ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے 3 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔