ایک اور بڑا حملہ، شدت پسندوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتیں

 جنوبی وزیرستان: جنڈولہ میں پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنڈولہ میں پاک فوج کی چوکی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنادیا۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران ایک خودکش بمبار نے گاڑی میں سوار ہو کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ تاہم، پاک فوج کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور حملے کے منصوبے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔