لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: شاہین شاہ آفریدی کا نیٹ پریکٹس کے دوران خطرناک شاٹ۔ پریکٹس ایریا میں موجود نوجوان کھلاڑی بال بال بچ گیا۔۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی کو ایک سپن باؤلر کی گیندوں پر بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے آگے بڑھ کر زوردار شاٹ کھیلا۔
اس وقت پریکٹس ایریا میں موجود دو نوجوان کھلاڑی بے دھیانی سے دوسری طرف جا رہے تھے کہ گیند کسی توپ کے گولے کی رفتار سے دونوں کے سروں کے بالکل قریب سے گزری۔ اگر گیند دونوں میں سے کسی کے سر پر لگتی تو خدا نخواستہ یہ جان لیوا حادثہ ہو سکتا تھا۔ سوشل میڈیا پر کرکٹ مداحوں نے اس حرکت پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔۔صارفین نے اصل میچ کی بجائے نیٹ میں اور باؤلنگ کی بجائے بیٹنگ میں بے موقع اور بے مقصد جارحیت دکھانے پر شاہین شاہ آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔۔تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کسی حالیہ پریکٹس سیشن کی ہے یا پرانی ہے۔