پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

 اسلام آباد: مانیٹرنگ ڈیسک عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 13 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



ذرائع کے مطابق، بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت آئندہ پندرہ روز کے لیے مقامی سطح پر نرخوں میں نمایاں کمی پر غور کر رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 13 سے 15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم نرخوں میں ممکنہ ردوبدل سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی، جن پر حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے، اور بعد ازاں وزارت خزانہ باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔