جدہ، دوبئی، کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ 29 مارچ کو عرب ممالک اور دیگر اسلامی ممالک میں شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔
مرکز کے مطابق، چاند اس دن سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جائے گا، جس کے باعث اسے نہ تو آنکھوں سے اور نہ ہی دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔ اسی وجہ سے، زیادہ تر ممالک میں رمضان 30 دن مکمل کرے گا۔
اس صورتحال کے پیش نظر، سعودی عرب، دیگر عرب ریاستوں اور پاکستان سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔