احمد آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں گجرات ٹائٹنز کے محمد سراج نے ممبئی انڈینز کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنر روہت شرما کو پہلے اوور میں ہی بولڈ کر دیا۔ 197 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ممبئی انڈینز کے کپتان چوتھی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے اعلان کے وقت بھارتی کپتان روہت شرما نے محمد سراج کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ نئی گیند سے بولنگ نہ کریں تو مؤثر ثابت نہیں ہوتے۔ اس کے ردعمل میں سراج نے آئی پی ایل سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہوں نے زیادہ تر وکٹیں پرانی گیند سے حاصل کی ہیں، ان کا اکانومی ریٹ بھی کم ہے، اور ان کی کارکردگی کے اعداد و شمار سب کچھ واضح کر دیتے ہیں۔