بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، کئی شدت پسند مارے گئے

 قلات (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں شدت پسندوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ کارروائی کے دوران پاک فوج کے دستوں نے مؤثر حکمت عملی کے تحت شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔



ہلاک ہونے والے شدت پسند علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف حالیہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔