بلوچستان میں لوگوں کی جانوں کی حفاظت کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

 کوئٹہ / مانیٹرنگ ڈیسک: کچھی، موسیٰ خیل، ژوب، گوادر اور نوشکی کے ڈپٹی کمشنرز نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے قومی شاہراہوں پر شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک سفر پر پابندی لگا دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سبی شاہراہ، ژوب-ڈی آئی خان شاہراہ اور کوسٹل ہائی وے سمیت کوئٹہ-تفتان اور لورالائی-ڈیرہ غازی خان شاہراہوں پر بھی رات کے وقت آمد و رفت ممنوع قرار دی گئی ہے۔



یہ فیصلہ بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ پر فائرنگ اور مسافروں کے قتل کے مسلسل واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں گوادر میں مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کیے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس سے قبل بھی کوئٹہ سے رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔