نئی دہلی/ مانیٹرنگ ڈیسک: انگلینڈ کے معروف بلے باز ہیری بروک پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت سے دو سال کے لیے روک دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیری بروک کو آئی پی ایل 2025 میں دہلی کیپٹلز نے منتخب کیا تھا، تاہم انہوں نے لیگ میں کھیلنے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں ان پر دو سالہ پابندی عائد کر دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو بروک پر لگائی گئی پابندی کے فیصلے سے مطلع کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت وہ اگلے دو سیزنز تک آئی پی ایل کی نیلامی کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ای سی بی کو باضابطہ طور پر اطلاع دے دی گئی ہے، اور یہ فیصلہ آئی پی ایل کی پالیسی کے عین مطابق ہے، جس کے بارے میں تمام کھلاڑیوں کو گزشتہ سال نیلامی سے قبل آگاہ کر دیا گیا تھا۔