شین وارن کی موت: ممنوعہ طاقت کی دوا ملنے کا انکشاف

سڈنی / مانیٹرنگ ڈیسک ' کرکٹ کے عظیم لیگ اسپنر شین وارن کی موت محض دل کا دورہ نہیں تھی، بلکہ ان کے کمرے سے ایک ممنوعہ طاقت کی دوا بھی برآمد ہوئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، تھائی لینڈ کے ایک سینئر پولیس افسر نے شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شین وارن کے کمرے میں بھارتی کمپنی کی تیار کردہ طاقت کی ممنوعہ دوا کی بوتل موجود تھی، لیکن "اعلیٰ احکامات" کے تحت اسے خاموشی سے ہٹا دیا گیا۔ ان کے بقول، آسٹریلیا کے سینئر 


حکام بھی ممکنہ طور پر اس فیصلے میں شامل تھے۔ Live Stream


پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام نے انہیں حکم دیا کہ بوتل کو وہاں سے ہٹا دیا جائے، اور انہیں یقین ہے کہ آسٹریلیا کے کچھ بڑے عہدیدار بھی اس فیصلے میں شریک تھے تاکہ قومی ہیرو کی موت کسی تنازع کا باعث نہ بنے۔ ان کے مطابق، پولیس رپورٹ سے بھی اس دوا کا ذکر حذف کر دیا گیا، جبکہ شین وارن کے ساتھ آخری لمحات میں موجود دو خواتین کو بھی فوری طور پر جزیرہ چھوڑنے کی ہدایت دی گئی، جن کا بعد میں کوئی سراغ نہیں ملا۔ اس واقعے کے بعد متعلقہ مساج پارلر بھی بند کر دیا گیا۔



واضح رہے کہ 52 سالہ شین وارن کا انتقال 4 مارچ کو کوہ ساموئی کے ایک لگژری ولا میں ہوا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، ان کی موت کی بنیادی وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی، جبکہ رپورٹ میں یہ بھی ذکر تھا کہ وارن پہلے سے دل کی بیماری اور دمے میں مبتلا تھے۔

شین وارن نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 145 ٹیسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ 1992 سے 2007 تک آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہے۔