راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔
وزیراعظم کا اظہار تعزیت
وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
اس کے علاوہ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔