چیمپئنز ٹرافی کے دوران ڈیوڈ ملر کی قیمتی گھڑی لاہور میں چوری ہونے کا انکشاف

 لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک:  چیمپئنز ٹرافی کے دوران جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملر کی بیش قیمتی گھڑی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بلے باز  ڈیوڈ ملر نے ایک انتہائی قیمتی گھڑی پہن رکھی تھی جس کی قیمت پاکستانی ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے بنتی ہے۔ تاہم وہ گھڑی چوری ہو گئی ۔ 



تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ وہ گھڑی سٹیڈیم کے ایریا میں چوری ہوئی یا اسے ہوٹل میں چرایا گیا۔ اب اس واقعے کی تصدیق پاکستان کے سوشل میڈیا ذرائع بھی کر رہے ہیں ۔  اگریہ واقعہ حقیقت پر مبنی ہے تو  یہ ایک انتہائی افسوسناک بات ہے کیونکہ اس طرح کے واقعے پورے ملک کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں اور ان سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ پاکستان میں غیرملکی کھلاڑی اور ان کا بیش قیمتی سامان محفوظ نہیں ہے۔