ایک سو بیس کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے والے امیتابھ بچن نے اس سال کتنی رقم کمائی

 ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھارت کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے سلیبریٹی بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 82 سالہ لیجنڈ اداکار نے مالی سال 2024-25 میں 350 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کی، جس پر انہوں نے 120 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔



امیتابھ بچن کی آمدنی کے اہم ذرائع میں بڑی فلموں میں اداکاری، مشہور برانڈز کی تشہیر، اور مقبول ٹی وی پروگرام "کون بنے گا کروڑ پتی" کی میزبانی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، 15 مارچ 2025 کو امیتابھ بچن نے 52.50 کروڑ روپے کی ایڈوانس ٹیکس ادائیگی کی، جو ان کی مالی ذمہ داری کے شعور کی عکاسی کرتی ہے۔

ماضی کی رپورٹس کے مطابق، امیتابھ بچن کے کل مالی اثاثے 2 ارب 73 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 590 روپے ہیں، جن میں 55 کروڑ روپے کے زیورات اور 17.66 کروڑ روپے مالیت کی 16 گاڑیاں شامل ہیں۔

امیتابھ بچن کی بروقت اور قابلِ ذکر ٹیکس ادائیگی انہیں بھارتی عوام کے لیے ایک رول ماڈل بناتی ہے۔