لاہور: پنجاب حکومت نے حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی ماؤں کو 23 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، یہ مالی معاونت آغوش پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی ماؤں کو مدد فراہم کرنا ہے۔
پہلے مرحلے میں اس پروگرام کا آغاز پنجاب کے 13 اضلاع میں کیا جائے گا، جن میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان، میانوالی سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔
حکام کے مطابق، یہ امدادی رقم حاملہ خواتین کو اس شرط پر دی جائے گی کہ وہ دورانِ حمل طبی معائنوں کے لیے باقاعدہ وزٹ کریں، جبکہ رقم کی ادائیگی بچے کی پیدائش تک جاری رہے گی۔