بنگلہ دیش اور پاکستان کی ون ڈے سیریز کے حوالے سے اچانک حیران کن خبر آگئی

 بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان میں ون ڈے میچز شامل نہ کرنے کی تصدیق کر دی۔بورڈ کے ایک آفیشل کے مطابق آئندہ فیوچر ٹور پروگرام (FTP) کے تحت یہ سیریز صرف ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی، اور اس میں کوئی ون ڈے میچ شامل نہیں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔



واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کرے گا، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے مشترکہ میزبان بھارت اور سری لنکا ہوں گے۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق، بنگلادیش ٹیم کے دورۂ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے، تاہم اب اس سیریز میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

بنگلادیشی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جبکہ قومی ٹیم جولائی میں بنگلادیش جائے گی جہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔ دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام نے یہ اضافی سیریز چیمپئنز ٹرافی کے دوران ملاقات میں طے کی تھی۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیڈول ہیں۔