اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق شوال کا چاند آج پاکستانی وقت کے مطابق 15:58 بجے بن گیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ کل غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔
تاہم، چاند دیکھنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ اس سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس کل منعقد ہوگا، جبکہ زونل کمیٹیاں بھی ملک کے مختلف صوبائی دارالحکومتوں میں اجلاس کریں گی۔