بھتیجی نے بوائے فرینڈ کے ہاتھوں سگے چچا کو مروا دیا

 کسولی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ریاست گوا کے علاقے کسولی میں ایک گینگسٹر کے پراسرار اور پیچیدہ نوعیت کے قتل  کیس کا معمہ حل ہوگیا اور واقعے میں ملوث ایک۔جواں سالہ لڑکی اور اس کے بوائے فرینڈ کو حراست میں لے لیا گیا ۔۔مقتول ایشون  کا تعلق ایک انڈر ورلڈ گینگ سے تھا اور وہ ملزمہ کومل  کا سگا چچا تھا۔ وقوعہ کے روز ایشون اپنے ڈرائیور کےہمراہ گھر سے گاڑی پر۔کسی کام سے  نکلا تاہم راستے میں پڑنے والے جنگل میں پولیس وردی میں ملبوس دو افراد نے اس کی گاڑی کو تلاشی کی غرض سے روکا اور ایشون اور اس کے ڈرائیور کو گولی مار دی۔۔



جنگل جانے والے راستے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پر دونوں ملزمان کو دیکھ لیا گیا۔ تاہم جانچ پر پتہ چلا کہ ان دونوں ملزمان کا محکمہ پولیس سے کوئی تعلق نہیں تھا اور انھوں نے صرف قتل کی واردات۔کو انجام دینے کےلئے پولیس کی وردیاں استعمال کیں اور پھر ویران جگہ پر ایشون کی گاڑی کو روک کر کار سوار دونوں افراد کو گولی مار دی۔کرائم برانچ کی سرتوڑ کوششوں کے بعد ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا۔ اور انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ جنھوں نے دوران تفتیش بتایا کہ انھیں وکرم نامی ایک نوجوان نے ایشون کو مارنے کے لیے کیش اور زیور دیے تھے۔ تاہم حیران کن بات تھی کہ وکرم مقتول انڈر ورلڈ ڈان ایشون کی سگی بھتیجی کا بوائے فرینڈ تھا۔ اور کسی کمپنی میں معمولی تنخواہ پر مامور ایک ملازم تھا ۔۔ پولیس نے وکرم کے مکان پر چھاپہ مار کر اسے بھی حراست میں لے لیا ۔ دوران تفتیش وکرم نے بتایا کہ اس نے ملزمان کو سپاری دینے کےلئے اپنی گرل فرینڈ یعنی مقتول ایشون کی بھتیجی کومل کے گھر چوری کی تھی۔۔ وکرم نے موقف اختیار کیا کہ ایشون اس کی اور کومل کی دوستی کے خلاف تھا اور اسے۔مروانا چایتا تھا اس لیے اس نے ایشون کو مارنے کا پلان بنایا تاہم چونکہ اس کے پاس ملزمان کو سپاری کی رقم دینے کےلئے پیسے نہیں تھے اس لیے اس نے اپنی ہی گرل فرینڈ اور مقتول کی بھتیجی کے گھر چوری کی۔ تاہم کہانی میں اصل موڑ اس وقت سامنے آیا جب خود کومل پولیس کے سامنے پیش ہو گئی اور اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ہی گھر سے زیور اور کیش چرانے میں وکرم کی مدد کی تھی ۔ تاکہ وکرم چوری کرکے کرایے کے قاتلوں کا انتظام کرسکے۔ کومل نے بتایا کہ  ایشون سماج کی نظروں میں اس کا چچا تھا اور اسے اپنی بیٹی کی طرح پیار کرتا تھا لیکن درحقیقت ایشون نے کئی بار اسے کبھی گھر، کبھی ہوٹلوں اور کبھی فارم ہاؤس بلواکر اسے ریپ کا نشانہ بنایا۔ جب ایشون کو وکرم اور کومل کے تعلقات کا پتہ چلا تو اس نے کومل کو دھمکی دی کہ وہ نہ صرف ان دونوں کو بلکہ کومل کے ماں باپ کو بھی مار ڈالے گا۔ جس کے بعد کومل نے وکرم کے ساتھ مل کر ایشون کو مارنے کا یہ سب پلان بنایا تھا۔