گرفتار کی گئی ماہ رنگ بلوچ اس وقت کہاں ہیں

 کوئٹہ / مانیٹرنگ ڈیسک: کوئٹہ کے علاقے سریاب سے حراست میں لی گئی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی منتظمہ، ماہ رنگ بلوچ، کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہیں اور دیگر چار خواتین کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے قید میں رکھا گیا ہے۔



کمشنر کوئٹہ، حمزہ شفقات کے مطابق، جعفر ایکسپریس کے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے حق میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے دوران مظاہرین نے پرتشدد کارروائیاں کیں، جس میں پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ شامل تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قائدین کے ہمراہ موجود مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو مزدور اور ایک افغان شہری جان کی بازی ہار گئے۔