فیصل آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: فیصل آباد میں موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ڈاکوؤں نے ایک میاں بیوی کو روکا،
شوہر کو رسیوں سے باندھ دیا اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے متاثرہ خاندان سے قیمتی سامان بھی چھین لیا۔ پولیس کے مطابق، جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ مکمل کر لی گئی ہے اور خاتون کا میڈیکل بھی کرایا جا چکا ہے، جبکہ رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔