خبر میڈیا پر چلنے پر جلیبیاں بیچنے والے فٹ بالر کی سن لی گئی ، امدادی رقم۔اور نوکری کا اعلان

 اسلام آباد/  مانیٹرنگ ڈیسک: ہنگو کے باصلاحیت فٹبالر محمد ریاض، جو جلیبیاں فروخت کر کے گزر بسر کرتے تھے، نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔



وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے محمد ریاض کو بطور کوچ بھرتی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض جیسے باصلاحیت افراد قوم کا اثاثہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔