ریاض: سعودی حکام نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 50 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں 11 خواتین بھی شامل ہیں۔فائنانشل ٹائمز کے مطابق متعدد غیر ملکی باشندے مساج پارلروں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیے گئے۔
اس کے علاوہ، 14 یمنی شہریوں کو خواتین اور بچوں سے زبردستی بھیک منگوانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔
گزشتہ ماہ بھی سعودی پولیس نے ایک مساج پارلر پر چھاپہ مار کر 4 غیر ملکیوں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پکڑا تھا۔