عید کےلیے پیسے نہ دینے پر آٹھ سالہ بچے نے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پاکپتن / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکپتن کے علاقے محلہ گلزار آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں عید کے لیے رقم نہ ملنے پر آٹھ سالہ بچے نے اپنی ماں، ثوبیہ بی بی، پر قینچی سے حملہ کر دیا۔



شدید زخمی ہونے کے باعث ثوبیہ بی بی جانبر نہ ہو سکیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس نے کمسن بچے کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔