دوسرے ون ڈے سے قبل اہم پاکستانی کھلاڑی ان فٹ ہو کر میچ سے باہر

 پاکستان کے بلے باز عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔



پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق، عثمان خان کو پہلے ون ڈے کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ کی چوٹ لگی تھی۔ ایم آر آئی اسکین کے نتائج میں معمولی نوعیت کے ٹیشو پھٹنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عثمان خان 2 اپریل کو ہیملٹن میں شیڈول دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔