ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مقررہ وقت میں اوور مکمل نہ کرنے پر ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، جہاں ممبئی انڈینز کو سست اوور ریٹ کی خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے نتیجے میں، ہاردک پانڈیا پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا۔
یہ پہلی بار نہیں کہ ہاردک کو اس طرح کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بھی وہ 2024 کے سیزن میں اسی جرم کے باعث افتتاحی میچ سے معطل ہو چکے ہیں۔