ڈیرہ غازی خان میں شدت پسندوں کا پولیس سٹیشن پر حملہ

 ڈی جی خان / مانیٹرنگ ڈیسک: ڈیرہ غازی خان میں 25 سے تیس شدت پسندوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، پولیس کی جوابی کارروائی سے دو شدت پسند ہلاک ہوگئے ، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں لاکھانی پولیس سٹیشن پر 25 سے 30 شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ 



اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس پر پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ باقی شدت پسند ہلاک  ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہوگئے ۔