مستونگ میں دھرنے کے عین نزدیک ایک شخص نے خود کو دھامکے سے اڑا دیا

 مستونگ/ مانیٹرنگ ڈیسک: بلوچستان میں مستونگ کے علاقے لک پاس پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کے نزدیک دھماکا ہو گیا۔ 



نجی ٹی وی چینل نے پولیس کے ذرائع سے بتایا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کے نزدیک رضاکاروں نے مشکوک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کی جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں ۔