ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نئے سیزن میں گیند پر تھوک لگانے کی ممانعت ختم کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے۔ آئی پی ایل کا آغاز 22 مارچ سے ہونے جا رہا ہے، اور اس حوالے سے بی سی سی آئی کے اندر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس تجویز کو جمعرات کے روز ممبئی میں ہونے والے اجلاس میں آئی پی ایل کی تمام ٹیموں کے کپتانوں کے سامنے رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدا میں کووڈ-19 کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر گیند چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔