ممبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے انکشاف کیا کہ ان کے مداحوں میں کئی نام شامل ہیں، جن میں سرِفہرست اسامہ بن لادن بھی تھے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں الکا یاگنک نے کہا کہ وہ اس حقیقت کی ذمہ دار نہیں کہ اسامہ بن لادن ان کے گانوں کے مداح تھے۔ یاد رہے کہ 2011 میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے برآمد شدہ اشیاء میں بھارتی فلموں کے گیتوں پر مشتمل کئی آڈیو کیسٹس بھی شامل تھیں، جن میں الکا یاگنک، ادت نرائن اور کمار سانو کے گائے ہوئے نغمے موجود تھے۔ اس کے علاوہ، اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر سے نوے کی دہائی کے متعدد مقبول بھارتی گانوں کی فہرست ملی، جن میں الکا یاگنک کے گیت سب سے زیادہ تھے۔ اس انکشاف کے بعد، انہیں اکثر انٹرویوز میں اس حوالے سے سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔