دنیا کے طویل قامت ترین لوگوں میں شمار پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے

 کراچی: دنیا کے بلند قامت افراد میں شمار کیے جانے والے نصیر سومرو شکارپور میں وفات پا گئے۔



ان کے بھائی ریاض سومرو کے مطابق 55 سالہ نصیر سومرو طویل عرصے سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور گھر پر ہی ان کا علاج جاری تھا۔ ان کی نماز جنازہ کل صبح شکارپور میں ادا کی جائے گی۔

نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا، جس کے باعث وہ دنیا کے غیر معمولی قد رکھنے والے افراد میں شامل تھے۔ ان کی غیر معمولی قامت کی بنا پر قومی ایئرلائن نے انہیں ملازمت بھی فراہم کی تھی۔