کرائسٹ چرچ/ مانیٹرنگ ڈیسک: اتوار کے روز کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
جواب میں کیویز نے 92 رنز کا ہدف انتہائی آسانی سے محض 10.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی شکست کا ریکارڈ بنا دیا۔ نیوزی لینڈ نے یہ ہدف 59 گیندیں قبل حاصل کیا، جو پاکستان کے لیے کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں گیندوں کے اعتبار سے بدترین شکست ہے۔ اس سے قبل 2018 میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 55 گیندیں قبل ہدف مکمل کر کے یہی ریکارڈ بنایا تھا۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے بڑی شکست بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ہی 2016 میں ویلنگٹن میں ہوئی تھی، جب 196 رنز کے تعاقب میں پوری