کرائسٹ چرچ/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں چیونگم چباتے ہوئے دیکھے گئے ۔ اوول ہیگلے کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ٹاس اور بیٹنگ کے دوران سلمان علی آغا کو چیونگم چباتے ہوئے دیکھ لیا گیا جس پر کرکٹ شائقین پاکستانی کپتان کی کھلے عام روزہ خوری پر سیخ پا ہو گئے ۔ کچھ روز قبل چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کو میچ کے دوران مشروب پیتے ہوئے دیکھ کر پاکستانی شائقین کرکٹ نے کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ محمد شامی اپنے غیر مسلم آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے کھلے عام روزے کی بے ادبی کر رہے تھے ۔
تاہم آج سلمان علی آغا کے بارے میں کہا گیا کہ دوبئی میں خاصی گرمی تھی اور وہ میچ بھی پچاس اوور کے فارمیٹ کا تھااب نیوزی لینڈ کے یخ بستہ موسم میں ایسی کون سی مجبوری تھی کہ سلمان علی آغا مختصر فارمیٹ کے میچ میں بھی روزہ نہیں رکھ سکے۔ اب وہ کس کو خوش کرنے کے لیے ایسا کر رہے تھے۔۔سوشل میڈیا صارفین میں سے کئی نے ایک معتدل رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ چلیں مان لیا کہ روزہ رکھ کر میچ کھیلنا مشکل رہتا ہو گا لیکن کھلاڑی چاہیں تو کھلے عام کھانے پینے سے تو اجتناب کر سکتے ہیں ۔۔