تونسہ / مانیٹرنگ ڈیسک: تونسہ میں پچھلے تین ماہ میں 100 سے زائد افراد کو ایچ آئی وی کی تشخیص دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کے مطابق دسمبر 2024 میں تونسہ میں صرف ایک کیس درج ہوا تھا، لیکن اس کے بعد شروع کی گئی اسکریننگ سے پتہ چلا کہ متاثرہ افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان میں بچوں کی تعداد نمایاں ہے، اور ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔