بھارتی اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے خاوند میں طلاق ہو گئی

 ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک):بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے صرف چار ماہ بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔



بھارتی میڈیا کے مطابق، ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک کئی سال تک لِیو اِن ریلیشن شپ میں رہے اور گزشتہ سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ تاہم، اب دونوں کے درمیان قانونی علیحدگی کی کارروائی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ادیتی نے ابتدا میں اپنی شادی کو خفیہ رکھنے پر زور دیا، لیکن بعد میں جوڑے نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی تھیں۔

ادیتی اور ابھینیت کی طلاق کی تصدیق خود ابھینیت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کی۔ انٹرویو کے دوران ان کے قانونی مشیر، راکیش شیٹی، نے بتایا کہ یہ شادی ادیتی کی درخواست پر ہوئی تھی۔

ابھینیت کے مطابق، ادیتی نے کیرئیر کی خاطر شادی کو راز میں رکھنے کی شرط رکھی تھی، جسے پورا کرتے ہوئے انہوں نے محدود افراد کی موجودگی میں شادی کی۔ تاہم، بعد میں ان کے تعلقات کشیدہ ہو گئے جب ادیتی کے مبینہ افیئر کی خبریں سامنے آئیں۔

قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ جب ادیتی اور ان کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے شادی کو ایک مذاق قرار دے دیا۔ مزید یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ادیتی اور ان کے خاندان نے علیحدگی کے بدلے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔