قصور: ممانی کو لے جانے والا بھانجا ماموں کے ہاتھوں قتل

 قصور/ مانیٹرنگ ڈیسک: منڈی عثمان والہ کے علاقے تتاراکامل میں ایک شخص نے اپنی بھاگ جانے والی بیوی کے معاملے پر اپنے بھانجے کو قتل کر دیا۔



پولیس کے مطابق 30 سالہ مقصود احمد، جو حجرہ شاہ سے اپنی ممانی شکیلہ بی بی کو اپنے ساتھ لے گیا تھا، اپنے ہی ماموں امانت علی کے ہاتھوں مارا گیا۔ مقتول کے بھائی پرویز نے بتایا کہ ماموں نے بدلہ لینے کے لیے قتل کرکے لاش وہیں دفنا دی۔

تھانہ منڈی عثمان والہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔